بجٹ 15-2014میں مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا گیا،علامہ ناصرعباس جعفری

07 June 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی بجٹ برائےسال 15-2014عوامی امنگوں اورآرزوں کے بر خلاف ہے، غریب عوام کے مفادات پر مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کو ترجیح دی گئی، حکمرانوں نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، ٹیکس نیٹ کا نفاذسرمایہ داروں کے بجائے عوام پر بوجھ بناکر ڈال دیا گیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مذید اضافہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ظلم عظیم ہے، نواز شریف اپنے شاہی محل کے اخراجات میں کمی لاکر عوام کو ریلیف فراہم کریں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھاکہ بجٹ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر ڈالا ہے، عوام پورا سال بجٹ کا انتظار کرتے ہیں کہ شاید کچھ ریلیف ملے لیکن حکمرانوں نے تو عوام سے چین و سکون سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، مہنگائی اور بے روز گاری میں مسلسل اضافہ شرح خودکشی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، حکمران ہمیشہ غریب عوام کے مفادات پر سرمایہ داروں کے مفادات کوترجیح دیتے ہیں ،حالیہ بجٹ کسی صورت بھی غریب عوام کے آنسو پونچھنے میں معاون ثابت نہیں ہو سکتا، اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کو چھت سے محروم کر دے گا، فضائی سفری ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ حج و زیارات کے متمنی غریب شہریوں پر بڑا ظلم ہے،گیس ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کے سبب بجلی کی نرخوں میں مذید اضافہ ہو گاجو مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام پر ایک اور عذاب بن کر نازل ہو گا،گیس ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے سے نا صرف بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو گا بلکہ اس کا براہ راست اثر سی این جی ، کھاد اور صنعتی شعبے سے وابسطہ افراد کو شدید انداز میں متاثر کرے گا۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ 44   لاکھ کمی کے باوجود وزیر اعظم آفس کے سالانہ اخراجات  77کروڑ93لاکھ ہیں ، جبکہ ایک سرکاری ملازم کی تنخواہ میں فقط% 10اضافہ حکومت کی جانب سے غریب ملازم پر ظلم ہے،لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کی پہنچ سے اب ان ظالم حکمرانوں نے جنریٹر بھی دور کر دیا ہے، حالیہ بجٹ میں جنریٹر کی قیمتو ں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ نواز عوامی مشکلات کے حل میں مکمل ناکام نظر آتی ہے،حکمران اپنی روش تبدیل کریں ایسا نہ ہو کہ عوامی غیض و غضب ان ظالم حکمرانو ں کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree