حکومت نے راستہ روکاتو گلگت سے کراچی تک پورا ملک جام ہو جائے گا،علامہ ناصرعباس جعفری

05 August 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری ،چوہدری شجاعت حسین،صاحبزادہ حامد رضاکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ہم 35سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں ،دھرنے دیے ،احتجاج کیا،،مگر یہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے، ہماری امنیت اور امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، آج یومِ شہادتِ قائد شہید ہے ،ہمارے شہیدقائدعلامہ عارف حسینی کے قاتلوں کو نواز حکومت نے رہاکیا ،شہادتوں کا تسلسل آج تک جاری ہے، ماڈل ٹاؤن کا سانحہ اسی ظلم کی ایک کڑی ہے ، یہ ظالم حکمران اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے مجبور کر رہے ہیں کہ ہم غیر اعلانیہ مارچ کریں ، احتجاج کریں ،تو یہ سن لیں اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو پورا پاکستان جام کر دیا جائے گا،ہم پاکستان میں تکفیریوں کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کر نے دیں گے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ قاتلوں اور جلادوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جارہی۔آج قائداعظم اورعلامہ اقبال کے بیٹے شیعہ اور سنی مل کر اس ملک سے دہشت گردوں ،تکفیریوں کو نکال باہر کریں گے۔ہر جبر کا مقابلہ مل کرکریں گے۔انہوں نے انقلاب مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو پورے ملک کو جام کر دینگے ملک کا ہرگلی کوچہ مال روڈ اور ڈی چوک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے خواتین کے منہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیااب کوئی ظالم ہمیں ملکی استحکام و ترقی اور عوامی حقوق کی جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا ہم نے اپنی مظلومیت کو اب عوامی طاقت میں بدل دی ہے وہ وقت دور نہیں جب ظالم اپنے انجام کو پہنچ جائینگے اور مظلوموں اور مستضعفین کو فتح و نصرت نصیب ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree