خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں 625 یتیم بچوں کو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جارہا ہے،نثارفیضی

23 July 2014

وحدت نیوز( اسلام آباد) خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئر مین نثارعلی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن ماہ مقدس رمضان کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے طور پر منا رہی ہے جسکا مقصد ملک بھر میں موجود یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکواپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے، اس سلسلے میں خیرالعمل فاؤنڈیشن یتیموں میں تحائف تقسیم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ ایتام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے یتیم پروری پر بہت زور دیا ہے، مولا علیؑ نے اپنی وصیت میں خصوصی طور پر یتیم بچوں کے حوالے سے فرمایا کہ \" خدا کے لیے میرے بعد یتیموں کا خیال رکھنا انہیں کبھی بھوکا نہ چھوڑنا\" کیونکہ ایسے بچے جو اپنے ماں باپ کے سائے سے محر وم ہو جاتے ہیں پھر انہیں اپنی زندگی کا بسر کرنے کے لیے معاشرے میں سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی یتیم کی مدد یا کفالت کر کے دل کو سکون اور راحت ملتی ہے اس لیے ہمیں یتیموں کی کفالت کے حوالے سے خود بھی حصہ ڈالنا چاہیے اور دیگر افراد کو بھی اس کار خیر میں شامل ہونے کی دعوت دینی چاہیے ۔

 

نثارعلی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کا باقاعدہ طور پر کفالت ایتام کا شعبہ کام کر رہا ہے اور اب تک خیرالعمل فاؤنڈیشن ملک بھر میں 625 یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے جنکو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جا رہا ہے اور اب تک لاکھوں کے وظائف تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ خیرالعمل فاؤنڈیشن کی ایتام کمیٹی کے زیر اہتما م یتیم بچوں کیلئے افطار پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں اُ ن کو عیدکارڈز بھیجے جائیں گے ہر ضلع میں مستحق یتیم بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جس حد تک ہوسکے اُ ن کی معاونت کی جاسکے اور معاشرے میں یتیم پروری کا کلچر فروغ پاسکے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور معاشرے کے مستحق افراد کی بنیادی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے انکوماہ مبارک رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنے کے لیے خیرالعمل فاؤ نڈیشن کا اس کار خیر میں ساتھ دیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree