اپنے کرتوتوں کی وجہ سے حکومت انتخابات سے گریزاں ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

17 February 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے قابض اتحادی حکومت کے منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کو یزید ثانی قرار دیا ہے۔ علامہ علی اکبر کاظمی کا منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شدید ردعمل میں کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل بیاں اضافہ کیا گیا پھر پٹرول اور منی بجٹ تلے بھوک اور افلاس میں مبتلا پاکستانیوں کو روند دیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اتحادی حکومت عام انتخابات میں جانے سے گریزاں ہی اسی لیے ہے کیونکہ اِس کے کرتوت میں کوئی ایک کام بھی نہیں جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مہنگائی نے سفید پوشوں کو بھی غربت کی لکیر کے نیچے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے یہی کہوں گا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree