وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی نجم خان، نقی مہدی اور آفتاب ہاشمی کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن امامیہ مسجد آمد. یہاں یونٹ کے اراکین اور علمائے کرام سے ملاقات کی اور تین سالہ سیشن کیلئے نئی کابینہ سے حلف لیا گیا. یونٹ اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہمارا فخر ہمارے شہداء ہیں. قرآن مجید کی آیات ی روشنی میں شہدائے کرام کی بات کی جائے تو شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے. وہ رزق کھاتے ہیں اور ہمیشہ شاہد رہتے ہیں. جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹ جانے والے بہادر جوان ہمارے رول ماڈل ہیں. جو کوئی بھی ان شہداء اور پاکستان کے ہیروز کے ناموں سے کھلواڑ کرے ا انکی تصاویر پر غصہ کا اظہار کرے وہ پاکستانی دشمنوں کا آلہ کار تو ہو سکتا ہے لیکن محب وطن نہیں ہو سکتا. شہید اعتزاز احسن سے لے کر حوالدار لال جان شہید، میجر عزیز بھٹی تک اور سانحہ کوہستان کے شہداء سےلے کر کوئٹہ کراچی اور حالیہ پاڑہ چنار کے استاد شہداء تک سب کے سب ہمارے ہیرو ہیں اور اللہ ج کے سامنے ہمارے شاہد و گواہ ہیں کہ ہم نے کبھی اپنے شہداء کے رستے سے روگردانی نہیں کی اور ہمیشہ اپنے شہداء کی راہ کا آباد رکھیں گے انشاءاللہ۔