وحدت نیوز(لاہور) عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور کا اجلاس زیر صدارت سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور منعقد ہوا جس میں آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور اور لائسنس ہولڈرز اور عزاداران عمائدین نے شرکت اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اجلاس میں تنظیم سازی اور ایام عزا محرم الحرام میں عزاداران کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر آغا علی شیر جنرل سیکرٹری لاہور نے گزشتہ روز ایس پی صدر اور دوسرے پولیس حکام سے عزاداری ونگ کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے بریف کیا اور انتظامیہ سے عزاداری کے متعلقہ مسائل کے جلد حل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،ساتھ ہی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں احسن باکسر نامی معلون نے امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسی دوران حکومت وقت کا ایک شیعہ مذہبی ترانے پر پابندی عائد کرنا نہایت ہی گٹھیا اور مزہبی منافرت کا عملی مظاہرہ اور شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے میں حکومت وقت کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نفرت انگیز احکامات جاری نے سے پرہیز کریں اور میری قوم کو مزید مت آزمایا جائے ہم نے کھبی بھی ریاست اور اداروں کے خلاف بھی مزاحمت نہیں کی اور وطن عزیز کی سلامتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہذا اس طرح کی منافرت بلکل بھی برداشت نہیں کرینگے ۔
آخر میں صدارتی خطاب سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے اندر عجیب ہیجانی کیفیت ہے اور انہوں نے اب مذہبی منافرت جیسے گھناؤنا کھیل شروع کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سلام فرماندے ترانے میں کیا کوئی مذہبی منافرت جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو کٹھ پتلی حکومت واضح کرے اس کے کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی ملکی دشمن پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک امام زمانہ علیہ السلام جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں ان کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی مگر یہ حکومت ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں استعمال کر رہی ہے اور دوسری طرف سندھ حکومت کے ایک شرابی نمائندے شرجیل میمن کی طرف سے شام غریباں کا مذاق اڑایا گیا جو کہ اہلیبت علیہ السلام کے ساتھ منسوب ہے انشاللہ جلد ہم ان کے خلاف کورٹ اور قانونی کارروائی کا آغاز کرینگے اور ملک پاکستان ہمارا وطن ہے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ان حکمرانوں کے آباؤاجداد اس وقت بھی سامراجی قوتوں کے ساتھ ملک پاکستان کے خلاف تھے اور انکی اولاد آج بھی ملک پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں مشغول ہے جو کہ ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔