وحدت نیوز(لاہور)کانفرنس ہال امام بارگاہ غازی عباس علیہ السلام گرین ٹاؤن میں زیر انتظام متولی امام بارگاہ سید صابر حسین بخاری عزاداری کانفرنس ہوئی جس میں مہمان خصوصی آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین لاہور نے شرکتِ کی اور ان کے علاؤہ سید عمار حیدر نقوی ممبر ڈویژن امن کمیٹی لاہور اور سید علی نقی ممبر ایگزیکٹو امن کمیٹی لاہور اور علماء کرام عزاداران اور بانیان لائسنس ہولڈرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین لاہور نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری نواسہ رسول اللہ امام حسین علیہ السلام ہماری زندگیوں سے زیادہ عزیز ہے اس پر کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ملک پاکستان کے اندر جتنا محبان اہلِ بیت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ہم اپنے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت اور ان کے حکم کے مطابق اور بطورِ محبان اہلِ بیت آپ کے ساتھ ایک ایک لمحہ کھڑے ہیں اور ہمیں اپنی مجالس کو آل محمد علیہم السلام کے ذکر سے منور کرنا ہوگا اور ہمارے منبروں سے فروغِ عزاداری کے عنوان سے بیداری امت کیلئے مجالس برپا کرنی ہونگی کیونکہ کچھ نام نہاد لوگوں نے ذکر امام عالی مقام علیہ السلام کو بھی اپنی گھٹیا سوچ کے ذریعے مذہبی منافرت کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز ہماری مجالس جو کہ خالصتاً ذکر آل محمد علیہم السلام سے مزین ہوتی ہیں ان پر بے جا پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور ان میں حکومت وقت بھی ان ملک دشمن شر پسند عناصر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے ملک دشمن عناصر کو تقویت مل رہی ہے یہ لوگ ملک پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کے فروغ میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر میں آپ تمام دوستوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی ملت اور ملک کے ساتھ وفادار رہیں عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کا کمپرومائز نا کریں اس موقع پر میں اپنی ملت کے اکابرین سے گزارش کرونگا اور ایک اہم اطلاع بھی آپ تک پہچانا چاہتا ہوں کہ ابھی تک امام زمانہ علیہ السلام کا گستاخ گرفتار کرنے میں حکومت بلکل ناکام رہی ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ کام وہ باعزت طریقے سے کرے گئی ہم منگل کو ایک اہم ترین پریس کانفرنس کرینگے اس میں تمام احباب شرکت کریں اور اس گستاخ کو گرفتار کروا امام وقت سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔
اس موقع پر سید عمار حیدر نقوی ممبر ڈویژن امن کمیٹی لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری اور عزاداران کے تحفظ کے لیے آپ تمام احباب کے ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں اور جن احباب کے عزاداری کے حوالے سے انتظامیہ پولیس اور حکومت سے کوئی تحفظات ہیں وہ ہمیں بتائیں ہم اولین ترجیح پر ان کو حل کروائیں گے۔
ان کے علاؤہ سید علی مہدی ممبر ایگزیکٹو امن کمیٹی لاہور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مکمل اپنی حمایت کا یقین دلایا ، آخر میں سید صابر حسین بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انھوں تمام احباب خصوصا آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری کا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ آپ جیسے نوجوان جس قوم کے رکھوالے ہوں ان اقوام کو اپنے مستقبل کے بارے فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر اعتماد اور یقین ہے کہ آپ اپنی مصروفیات عزاداری اور عزاداران کے تحفظ کے لیے وقف فرمائیں گے اور ہمیں اپنی مجالس کے شیڈول میں ٹائمنگ کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہے مہربانی فرمائیں ان کو پولیس انتظامیہ اور حکومت نمائندگان سے مل کر حل کروائیں