وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام دربار پیارے شاہ چوہڑپال راولپنڈی میں عالی شان جشن غدیر منایا گیا۔ جشن غدیر سے جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے خطاب کیا جبکہ جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی انور جعفری مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس علماء اہلبیت پاکستان جوکہ کراچی سے تشریف لائے تھے نے آخری خطاب کیا علامہ سید عزادار حسین شاہ خطیب دربار پیارے نے آخری دعا کرائی۔