ایم ڈبلیوایم کے اعلی سطح وفدکی ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات،محرم الحرام میں عزاداری وعزاداروں کے مسائل پر بات چیت

17 July 2023

وحدت نیوز(لاہور)پنجاب میں محرم الحرام کی مجالس وجلوس ہائے عزا کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے، آئین پاکستان کی رو سے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے لئے آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہارپنجاب کےایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میںایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی عزاداری کو نسل پنجاب کے صدر جناب ڈاکٹر افتخار حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کے علاوہ پنجاب انتظامیہ کے اعلی افسران جن میں ڈی آئی جی اپریشن جناب وقاص نذیرڈی آئی جی آپریشن پنجاب جناب ڈاکٹر اسد بھی موجود تھے ۔محرم الحرام میں قیام امن اور عزاداروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی ۔

 مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے سربراہ سید اسد عباس نقوی نےایڈیشنل آئی جی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایاجائے اور عزاداری سید الشہدا کی رہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کا سد با ب ہونا چاہئے جس پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کیے تحفظ اور امن و امان کے قیا م کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،شر انگیز عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

انشااللہ پنجاب انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ صوبے میں بسنے والے مکتب فکر کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کو بلا کسی رکاوٹ، انجام دہی کو یقینی بنائے ۔نواسہ رسولﷺکے افکار و ان کی یاد کو منانا تما م مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے اور ان کے عزاداروں کی سیکیورٹی پنجاب انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree