وحدت نیوز(لاہور)سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی خصوصی دعوت پر علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے وفد کے معزز اراکین سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ،سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ، برادر رانا کاظم کے ہمراہ امامیہ کالونی میں شب عاشور جلوس عزاء تشریف لائے ۔ کافی دیر تک وہ عزاداروں ، ماتمیوں اور امامیہ کالونی کے بانیان مجالس و جلوس کے ہمراہ رہے اور ماتم داری کرتے رہے ۔
عزاداروں نے علامہ صاحب اپنے درمیان پا کر اطمینان کا احساس کیا ۔ اور علامہ صاحب کی خدمت میں شہدائے کربلا کے حضور پرسہ و تعزیت پیش کرتے رہے ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اے عزادران حسینی آپ کے پاکیزہ جذبوں کو سلام ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شیعہ امامیہ بورڈ رجسٹرڈ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی سے ملاقات کی آخر میں علامہ صاحب سید حسن رضا کاظمی کے گھر پر تشریف لے گئے جہاں علاقے کی معروف اور معزز شخصیات کے لئے نیاز و لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔