وحدت نیوز(جھنگ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ اکبر علی کاظمی ضلع جھنگ کے تنظیمی دورہ کے سلسلہ میں آج زبیدہ مسجد قائم بھروانہ پہنچے جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بغض اہل بیت میں پیش کی گئی ترامیم کو جوتے کی نوک پر مسترد کرتے ہیں کوئی غیور شیعہ اس ظالمانہ بل کے مندرجات کو قبول نہی کرتا اہل سنت علماء اور ماہرین نے بھی اس بل کو مسترد کیا ہے ، پوری شیعہ قوم یکم ربیع الاول کو قائدین کی کال پر اسلام آباد پہنچے گی ۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور وطن عزیز کو ایک مرتبہ پھر آگ و خون کا میدان بننے سے روکیں ، عالمی طاقتیں اپنے مزدور لوگوں کی مدد سے وطن عزیز کے استحکام کو توڑنا چاہتی ہیں ہم محبان وطن شیعہ وطن عزیز کی دفاعی لائن ہیں جسے دشمن کو عبور نہی کرنے دیں گے ، آنے والے اربعین حسینی کو اتنے جوش وخروش سے منعقد کریں گے کہ دشمن کی ہر چال اور سازش کو ناکام بنا دیں گے علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوام کا ایک سمندر اسلام آباد میں پہنچے گا ۔