وحدت نیوز(لاہور)میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و جشن صادقین علیہم السلام کی مناسبت سے جناب مرزا امیر عباس ممبر بیت المال پنجاب کی رہائشگاہ پر برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم و برادر سید خرم عباس نقوی اسپیشل سیکرٹری برائے امور عزاداری پنجاب کی خصوصی کاشوں سے ایک پر وقارروحانی و معنوی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے عشاقان مصطفی نے بھرپور شرکت کی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل جناب برادر جعفر ناس صاحب اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور جناب علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی، خصوصی طور پر اس پاکیزہ محفل میں شرکت فرمائی اور خطاب فرمایا ۔ جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی آفس سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ظہیر کربلائی کے علاوہ اہل سنت کے جید علمائے کرام اور معروف ثناء خوان اہلبیت علیہم السلام نے بھی اس بابرکت محفل میں رونق افروز ہوئے ۔
لاہور شہر کے بانیان مجالس کے علاوہ تمام اکابرین شہر بھی اس محفل میں شریک تھے ۔ سید آغا حسین شاہ پولیٹیکل صوبائی سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب ، پیر نوبہار علی شاہ صاحب ، علامہ وقار الحسنین نقوی ، علامہ مشتاق حسین جعفری ، سید عمارنقوی فرزند ارجمند مرحوم سید اجمل نقوی ، امیر عباس نقوی سربراہ امام خمینی ٹرسٹ ، مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور صدر جناب نجم خان صاحب ،ضلع لاہور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی نائب صدر آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم جناب نقی مھدی ، لاہور کے معروف مذہبی ،سیاسی رہنما جناب افسر رضا خان ، بزرگ تنظیمی ساتھی جناب حسنین جعفر زیدی ، شیعہ علماء کونسل کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی ، علامہ پرویز اکبر ساقی ، کے علاوہ لاہور شہر کے مذہبی ،سیاسی اور سماجی اور انجمن تاجران ،صحافی حضرات اور وکلا کے وفود اور نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
مقررین نے اپنے خطابات میں حضور سرور کائنات کے حضور اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔پروگرام کے آخر میں مرزا امیر عباس کی جانب سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل جناب جعفر ناس صاحب اور ڈی آئی آپریشن لاہور جناب علی ناصر رضوی کو خصوصی طور شیلڈز پیش کی گئیں۔ تمام مہمانوں نے مرزا امیر عباس ممبر بیت المال پنجاب اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اتنی خوبصورت روحانی محفل سجانے پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا ۔ محفل کے دوران تمام خطباء ،مقررین اور ثناخوانوں اور مہمانان خصوصی نے بار بار وزیر اعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی جناب حیدر علی مرزا مرحوم کوخصوصی طور پر یادکرتے رہے اور انکی بلندی درجات کے لئے دعا کراتے رہے ۔