ایم ڈبلیوایم رہنما مولانا ظہیر کربلائی کی مقصود حسین شاہ بخاری کے جوان سال بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت

07 November 2023

وحدت نیوز(بھلوال)مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے بھلوال  سٹی میں سابقہ ضلعی سیکریٹری جنرل بھلوال جناب مقصود حسین شاہ بخاری کے جوان سال بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کی جانب سے اظہار افسوس کیا قریب ایک ماہ قبل بخاری صاحب کے فرزند کر اچانک دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گئے ۔

اس ناگہانی رحلت پر ظہیر کربلائی نے فاتحہ خوانی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے اور والدین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ مقصود حسین بخاری نے ظہیر کربلائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا اگر ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں بھی شریک ہوتے رہے تو روابط مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے ۔ جب خوشیاں اور غمیاں چھوٹ جائیں تو سمجھ لیں کہ روابط کمزور ہیں اور کسی وقت بھی ٹوٹ سکتے ہیں ۔ بہرحال آپ تشریف لائے آپ کا شکریہ ۔ با

قی رہا 12 نومبر ریلی کی شرکت کے حوالے عرض ہے کہ اسی دن میرے بیٹے کا چالیسواں ہے ۔ میں خود تو حاضر نہیں ہوسکوں گا ۔ مگر اپنے حلقہ احباب سے ضرور کہوں گا کہ وہ مرکز کے اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی بحق آل محمد قبلہ راجہ صاحب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔ اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں اٹھنے والی ہر آواز کو کامیاب بنائے ۔ آمین ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree