وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے سنیر نائب صدر آفتاب علی ہاشمی نے لبرٹی چوک میں حمایت فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں میں پانچ ہزار مصوم بے گناہ بچوں کی شہادت ہر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی امت مسلمہ سے غداری کے مترادف ہے، یہ لوگ روزِمحشر کس منہ سے اللہ پاک کے حضور پیش ہونگے۔ آفتاب ہاشمی نے مزید کہا وزیراعلی پنجاب کو لاہور میں میوزیکل کنسرٹ کرانے کی بجائے مصوم شہداء کی تصویری نمائش منعقد کرنی چاہئے تھی، دوسری طرف اسلام کے نام نہاد علمبردار سعودی عرب کا امریکی گلوکار کا کنسرٹ اس وقت کروانا جب بیگناہ غزہ میں شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مائیں بہنیں اپنے بھائیوں اور بچوں سے جدا ہو رہی ہیں، افسوسناک بات یہ ہے کہ عرب حکمرانوں نے او آئی سی میں بھی بے شرمی کا مظاہرہ کیا۔ آفتاب ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان شااللہ بہت جلد آزادی فلسطین کا سورج طلوع ہونے کو ہے اور یہود نصاریٰ تباہ و برباد ہونے کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصوم شہداء کی شہادتیں رنگ لائیں گی اور ہماری جہدوجہد علمی طور پر آزادی قدس تک جاری و ساری رہے گی۔