وحدت نیوز(لاہور)اسلام پورہ 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام پورہ لاہور پہنچے ۔ صوبائی سیکریٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ، فرقان زیدی ، خرم زیدی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اسلام پورہ کرشن نگر سے ایک اچھی خاصی تعداد ریلی میں شریک ہوگی۔ ان شاءاللہ