وحدت نیوز(چکوال) سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر ضلع چکوال کی خصوصی دعوت پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ضلع چکوال کا وزٹ ۔ضلع چکوال کے یونٹ ڈھڈیال کے برادران نے جناب ایاز امیر امید وار برائے نیشنل اسمبلی اور جناب ناصر بھٹی امید وار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا جس میں جناب سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب مہمان خصوصی تھے ۔ سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ضلع چکوال اور ڈھڈیال کے مسئولین نے صوبائی صدر اور مہمانان گرامی کا پرتباک استقبال کیا ۔
ایاز امیر امیدوار برائے نیشنل اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ۔ قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین کی شخصیت ہم سب کے لئے ایک آئیڈیل شخصیت ہیں ۔
انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سیاست کی ہے ۔وہ ایک اصول پسند ،نڈر اور بے باک لیڈر ہیں۔انہون نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی بات کی ہے ۔ اسی لئے وہ پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ اچھے نہیں لگتے ۔ وہ ایک قومی لیڈر ہیں ۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے وطن عزیز میں ایسے محب وطن اور مخلص دیندار اور اپنی بات پر قائم رہنے والے عالم باعمل موجود ہیں ۔ جناب ناصر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آج ظلم کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ۔ اگر ہم اسی طرح سے ظالم کا مقابلہ کرتے رہے تو ان ان شاءاللہ چیت ہماری ہوگی ۔ ہم نے صرف عوام کو یقین دلانا ہے کہ ہم آپ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔
اس کارنر میٹنگ میں علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جوکہ اس کارنر میٹنگ کے آخری خطیب تھے کہا کہ آج ہم یہاں پر اکھٹے ہوئے ہیں کہ ہم ملکر الیکشن 2024 ء چیتیں اور پاکستان مخالف قوتوں کو شکست دیں ۔ یہ الیکشن ہمارے لئے امتحان ہیں کہ ہم نے کس کا ساتھ دینا ۔ پاکستان کے حامی اور محب وطن کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجنا ہے یاکہ پاکستان کی مخالف قوتوں کو تقویت پہنچانی ہے ۔ نہیں ہوسکتا !! ایک آدمی اپنے آپ کو محب وطن بھی کہتا ہو اور ظالم نظام کا ساتھ دے ! اگر ظلم سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو پاکستان کی خاطر ایاز امیر اور ناصر بھٹی جیسے وطن کے وفادار بیٹوں کو کامیاب کرنا ہوگا وہ اسی صورت ممکن ہے کہ آپ اپنا قیمتی ووٹ ان کو دین ۔ مجھے امید ہے چکوال کے غیور عوام 8 فروری کو انہیں ووٹ دیکر پاکستان کی خدمت کریں گے ۔ پاکستان زندہ باد ۔