وحدت نیوز(چکوال ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر پنجاب اسمبلی اسدعباس قریشی کا ضلع چکوال کے نواح میں موضع مرید ،کلر کہار،اور جمالوال کا دورہ۔ ایم پی اے اسدعباس قریشی نے علاقائی شخصیات اور معززین سے ملاقات کی ،۔
علاقہ معززین نے ایم ڈبلیوایم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم چکوال کے ضلعی صدر وسیم حیدر کاظمی بھی موجود تھے۔