اگر حکومت امریکی دبدبے میں رہی تو عوام بھی بھوکی مرے گی اور سیاست دانوں کے اقتدار بھی کمزور ہوں گے، علامہ علی اکبر کاظمی

26 April 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی ترقی کیلئے راستہ دکھا دیا ہے۔ ایران سے تجارت کی، گیس اور پٹرول لیا تو مہنگائی بھی کم ہوگی اور عوام کی زندگی بھی سہل ہوگی۔ لیکن اگر حکومت امریکی دبدبے میں رہی تو عوام بھی بھوکی مرے گی اور سیاست دانوں کے اقتدار بھی کمزور ہوں گے۔ موجودہ ‘‘ہوائی حکومت‘‘ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھاکر اپنے اقتدار کو عوامی حمایت سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

علامہ سید علی اکبر نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیں روٹی نہیں دیتا، عوام بھوک اور مہنگائی سے مر رہے ہیں اب حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات بڑھاکر عوام کو ریلیف دینا ہے یا پھر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرکے فقط کچھ عرصہ کیلئے اپنا اقتدار بچانا ہے۔

میٹنگ میں صوبائی کابینہ نے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی ۔ شعبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کئی شعبوں میں مزید فعالیت کا ٹاسک دیا دیا گیا ۔

میٹنگ میں صوبائی صدر جناب علامہ علی اکبر کاظمی ، صوبائی نائب صدر جناب سید ملاز م حسین شاہ نقوی ،صوبائی نائب صدر جناب چوہدری حاجی مشتاق حسین ورک ، صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ،صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت علی بخاری ، صوبائی سیکرٹری میڈیا جناب اسد علی بلتستانی،صوبائی سیکرٹری روابط جناب رائے ناصر علی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید انوار زیدی ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جناب سید منتظر مھدی اور صوبائی آفس سیکرٹری جناب ظہیر کربلائی موجود تھے ۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب  اور شوری عالی کے رکن مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ مبارک علی موسوی صاحب  نے بھی اس میٹنگ میں شرکت فرمائی اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین سے خطاب کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree