وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگ صوبائی سیکرٹریٹ ۔لاہور میں منعقد ہوئی ۔صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کی خصوصی شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کا سیٹ اپ اپنے تمام کابینہ ممبران کے ہمراہ ایک ماہانہ میٹنگ باقاعدگی سے منعقد کرتا ہے ۔ ماہ اپریل کی ماہانہ میٹنگ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں منعقد کی گئی جس میں ضلع لاہور کی تمام کابینہ کی معزز اراکین نے شرکت ۔میٹنگ مین کئی اہم فیصلے کیے گئے میٹنگ میں تنظیم سازی اور سیاست کا موضوع سرفہرست رہا ۔ دیگر کئی ایشوز پر بھی بحث کی گئی ۔ضلعی میٹنگ میں سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی خصوصی شرکت ۔ میٹنگ کئی گھنٹے جارہی ۔
ضلعی صدر نجم عباس خان نے لاہور کے مختلف ٹاؤنزمیں فعالیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا ۔ اور اپنی کابینہ کے مسئولین کو مزید فعالیت بڑھانے اور آپس میں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تاکید کی ۔ آنے والے دنوں میں صوبائی صدر کے مختلف ٹاؤنز میں وزٹ کو میٹنگ میں ڈسکس کیا گیا ۔ اسی طرح آنے والے شوری عمومی کے اجلاس میں شرکت اور دیگر کئی اہم امور بھی میٹنگ میں زیر بحث آئے اور کئے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی ۔