عشرہ کرامت اور یوم دختر پر خانہ فرہنگ ایران لاہور میں تقریب کا انعقاد، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی خصوصی شرکت

21 May 2024

وحدت نیوز(لاہور) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور اور شریکتہ الحسین سنڈے سکول کے تعاون سے بسلسلہ عشرہ کرامت اور یوم دختر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈی جی جعفر روناس ، ڈاکٹر فرحانہ کاظمی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی صدرخطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی صدر وومن ونگ ایم ڈبلیوایم محترمہ معصومہ نقوی ، جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ایم ڈبلیو ایم پنجاب  اور ملک علی رضا اعوان سمیت ملک بھر سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

خانہ فرہنگ ایران کے ڈی جی جعفر روناس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) ایک کامل مسلمان عورت کی مثال ہیں اور آج کی لڑکیوں کے لیے بہترین آئیڈیل ہیں۔ علم، تقوی، عبادت، ایثار اور فداکاری میں آپ کی زندگی تمام مسلمان لڑکیوں کے لیے قابل تقلید ہے۔ آج کی لڑکیاں کل کی مائیں اور معاشرے کی منتظم ہیں اور ہمیں انہیں مستقبل کے اہم کرداروں کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ لڑکیاں اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں سے علمی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی میدانوں میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اور اسلامی معاشروں کی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

خانہ فرہنگ ایران کے نامزد ڈی جی  ڈاکٹر اصغر مسعودی نے حضرت معصومہ(س)  اور امام رضا (ع)  کے یوم ولادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسلام میں بیٹیوں کو عزت و تکریم دی گئی ہے۔ اس دور میں جب بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا، رسول اکرم (ص) اپنی بیٹی فاطمہ کے ہاتھوں پر بوسہ دیتے تھے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہزادی اہل بیت کی ولادت کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔  اہل بیت (ع) کا ذکر تمام مسلمانوں کو متحد کرتا ہے۔ان کے ساتھ ہماری دنیا اور آخرت جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ فرہنگ ایران نے دونوں ہمسایہ برادر ممالک  کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ تقریب میں بچوں کو امام رضا (ع) سے متعلق کارٹون فلم دکھائی گئی اور مختلف مقابلہ جات کے بعد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree