وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کا صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کے ہمراہ نجف کالونی اقبال ٹاؤن کے صدر کی والدہ کے انتقال اور علی عمران سماجی رہنما کے والد کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ آمد ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کا یونٹ صدر نجف کالونی ملک شاہد کی والدہ اور علی عمران کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے نجف کالونی اقبال ٹاؤن لاہور پہنچے ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید علامہ علی اکبر کاظمی اور صو بائی آفس سیکرٹری جناب مولانا ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سید اسد عباس نقوی اور علی اکبر کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین کے دونوں مخلص کارکنان سے تعزیت کی اوران مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
مرکزی اور صوبائی مسئولین کچھ دیر ملک شاہد اور علی عمران کے ہمراہ رہے ۔ جہان ملک شاہد اور علی عمران کے دوست بھی موجود تھے ۔ اس دوران مختلف موضوعات سے متعلق آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔آخر میں ملک شاہد اور علی عمران مرکزی اور صوبائی مسئولین کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں ان مرحومین کے لئے وقت نکال کر تشریف لائے اور فاتحہ خوانی کی ۔