وحدت نیوز( رینیال کوہالہ )صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا رینیال کوہالہ یونٹ کا تنظیمی دورہ یونٹ کابینہ سے ملاقات ملکی موجودہ صورتحال اربعین واک اور حالات حاضرہ پر خوصورت گفتگو کی ۔ یونٹ کی فعالیت ، پیشرفت ، فعالیت اور تنظیم سازی میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا ۔
یونٹ کابینہ کے سوالوں کے احسن انداز میں جوابات دیئے گئے ۔ جس سے کابینہ ممبران مطمئن نظر آئے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ علامہ غلام محمد عابدی صاحب ضلعی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی بھی تھے ۔ صوبائی صدر کے اس تنظیمی دورے کو علاقے کے مومنین نے بہت سراہا ۔اور شکریہ ادا کیا علاقے کے مومنین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ہر میدان میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔