وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں عید شجاع وتاجپوشی امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی مناسبت سے آفس اسٹاف کی جانب سے اس پر مسرت موقعہ پر جشن کا اہتمام کیا گیا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت ۔ خوشی کے اس موقعہ پر کیک کاٹا گیا اور ملت اسلامیہ پاکستان کےلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کشمیر، فلسطین وغزہ کی آزادی اورانصاراللہ اور حزب اللہ لبنان کی کامیابی اور غاصب اسرائیل کی نابودی کے لئے بھی دعا کرائی گئی ۔