حکمران یاد رکھیں! حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں،علامہ علی اکبر کاظمی

27 November 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، جس کی مکمل آزادی ہونی چاہئے،  لیکن وطن عزیز میں مسلط حکمرانوں نے اسلام آباد میں بیگناہ پاکستانی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ان کو شہید کر دیا، یہ کہاں کا قانون اور کس قانون کے تحت کیا گیا؟ ہرطرف خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا گیا ہے، کسی بھی شہری کو آزادی رائے کی اجازت نہیں، جو آواز حق بلند کرتا ہے اسکو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ایف آئی آر کاٹ کر فیملی کو ہراساں کیا جاتا ہے، ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے، کہیں بیگناہ مسلمان شہریوں کو تکفیری دہشت گرد شہید کر دیتے ہیں اور کہیں بم دھماکوں سے بیگناہ شہید کر دیئے جاتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا ان حکمرانوں کو فقط اپنی کرسی کی پڑی ہے، یہ طاقت اور اقتدار کے نشہ میں مظلوم عوام پر ظلم وستم کی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں، ان کو بیگناہ شہریوں  کی جانوں کے ضائع  سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بھول گئے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جب اللہ تعالی انتقام لے گا پھر انکے بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، پھر ہر ظلم کا حساب ہوگا، ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، جب عوام گربیان تک آ پہنچے تو پھر فقط حساب ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پاراچنار میں امن وامان کو یقینی بنانے کی بجائے ایک پارٹی کو ختم کرنے کے منصوبوں پر کامزن ہے، اس حکومت کا ایجنڈا فقط وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام کا شکار اورعوام کو تکلیف پہنچنا ہے تاکہ انکے آقا امریکہ اسرائیل خوش ہو سکیں اور ان کو انکی خوشنودی حاصل ہو سکے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree