وحدت نیوز(لاہور) ضمنی الیکشن 2024ء کی جائزہ میٹنگ کا صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں انعقاد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر صوبائی رہنما جمشید چیمہ اور چوہدری ندیم سابقہ چیئرمین امن کمیٹی لاہور کی جائزہ میٹنگ میں خصوصی شرکت ۔صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ، ضلعی صدر جناب نجم عباس خان صاحب ، ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی صاحب اور ضلعی کابینہ کے دیگر اراکین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔ خطباء وذاکرین ونگ کے مرکزی صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی جائزہ میٹنگ میں خصوصی شرکت فرمائی اور 21 اپریل 2024 بروز اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی مسئولین اور بالخصوص صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی کی کوششوں کو بہت اچھے انداز میں سراہا ۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی نے ضمنی الیکشن 2024ء کے حوالے سے اب تک مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے کی جانے والی خالصانہ کاوشوں پر بریفننگ دی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے موقف کو خوبصورت انداز میں بیان کیا ۔
آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جناب جمشید چیمہ صاحب نے جائزہ میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب جیسا دلیر اور شجاع لیڈر نہیں دیکھا ۔ قبلہ راجہ صاحب صرف ایک کمیونٹی کو ریپریزنٹ نہیں کرتے بلکہ وہ جب بھی گفتگو کرتے ہیں پاکستان کی سالمیت ،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی بات کرتے ہیں وہ ہمیشہ قومی اور ملی ایشوز پر اپنی ملت کو آگاہ کرتے ہیں ۔ یہی وجہ عمران خان صاحب بانی پی ٹی آئی اور قبلہ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری میں وجہ مشترک ہے ۔ میں نے جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی گفتگو سنی ہے اور مجھے اطمینان ہے کہ ان شاءاللہ کل ہماری فتح ہوگی ۔ ہم ان شاءاللہ ہر میدان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ میں اپنی پاکستان تحریک انصاف کی پوری ٹیم کی جانب خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنے آیا ہوں ۔ میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی صاحب ، ضلعی صدر نجم عباس خان صاحب اور برادر آفتاب ہاشمی صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں ان بھائیوں دن رات ایک کرکے ہماری انتخابی مہم کو آخر تک پہنچایا اور اب ان شاءاللہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کا سہرا ان دوستوں کے سر ہوگا ۔