خطباء وبانیان صمیمی نشست 14 ستمبر کولاہور میں منعقد ہو گی،سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی شرکت کریں گے

10 August 2024

وحدت نیوز(لاہور) خطباء وبانیان صمیمی نشست 14 ستمبر بروز ہفتہ لاہور میں منعقد ہو گی سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان،خصوصی شرکت فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ  عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام میں خدمات کے اعزاز اور عزاداری سید الشہداء ع میں خطباء وبانیان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لاہور میں خطباء وبانیان کی صمیمی نشست کا انعقاد 14 ستمبر بروز ہفتہ لاہور میں ہو گا جس میں بانیان مجالس ، علماء کرام ، ذاکرین عظام وخطباء حضرات شریک ہونگے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس صمیمی نشست میں خصوصی طور پر شریک ہونگے ۔ ان شاءاللہ

 اس سلسلے میں گزشتہ بروز جمعہ المبارک بعد از نماز جمعہ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں  ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں خطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود و فوکل پرسن برائے عزاداری جناب شیخ عمران علی و مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب کے علاؤہ دیگران نے شرکت کی میٹنگ میں 10 ستمبر کو خطباء وبانیان صمیمی نشست کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور اس نشست کے لئے مولانا ظہیر کربلائی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ۔ یہ نشست علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی کوارڈینیٹر خطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود وفوکل پرسن عزاداری جناب عمران علی شیخ کی باہمی مشاورت اور سرپرستی میں منعقد ہوگی ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree