شام پرممکنہ امریکی حملہ، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کر لیا

13 September 2013

وحدت نیوز (لاہور ) پاکستان کی دینی جماعتیں امریکہ اور اس کی جارحیت کے خلاف متحد ہیں ،امریکہ اور اس کے اتحادی ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک پر فوجی یلغار اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قبل ازیں انھوں نے عراق ، افغانستان اور لیبیا پر مختلف بہانوں سے تباہی مسلط کی۔ وہاں کے عوام کا قتل عام کیا، وسائل کو لوٹا اور تباہ کیا ۔ حال ہی میں مصر میں جمہوری اصولوں کے مطابق منتخب حکومت کا تختہ وہاں کی فوج نے امریکی اور صہیونی اشارے پر الٹ دیا ۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک عرصے سے امریکہ شام میں بھی فوجی مداخلت کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ عالمی استعماری قوتیں گذشتہ دو برس سے شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر واویلا کر رہی ہیں ۔ اب یہ حقائق دنیا کے سامنے واضح ہو چکے ہیں کہ یہ ہتھیار انہی قوتوں او ر ان کے گماشتوں نے حکومت اور مخالفین کو فراہم کیے ہیں۔ ان کے استعمال کا پراپیگنڈہ شام کے خلاف جارحانہ عزائم کی تکمیل کے لیے ہی کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مختلف دینی مذہبی جماعتوں کے رہنمائو ں نے لاہور پریس کلب میں جمیعت علماء اسلام (سواد اعظم) کے زیر اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اس اہم پریس کانفرنس میں پیر سید محفوظ مشہدی اور ثاقب اکبر چیئرمین البصیرہ کے علاوہ علامہ ابو ذر مہدوی مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم، علامہ امتیاز عباس کاظمی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور،پیر سید ہارون علی گیلانی سیکرٹری جنرل تحریک فیضان اولیاء ،نذیر جنجوعہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب ،سید محمد معصوم نقوی صدر جمعیت علمائے پاکستان نیازی، ، مولانا محمد خان لغاری سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم ،پیر سید محمد عثمان نوری صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب، ڈاکٹر امجد حسین جنرل سیکرٹری، جمعیت علمائے پاکستان نیازی، ، صاحبزادہ خادم حسین شرقپوری سیکرٹری مشائخ اہلسنت، مولانا محمد افضل باجوہ نائب امری تحریک فدایان امت، سید واجد گیلانی صدر تحریک فدایان امت، محمد غیاث الدین ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ (ن) سید نثار علی ترمذی ڈائریکٹر البصیرہ لاہور، ، پیر اختر رسول قادری، صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب اور دیگر اہم مذہبی و دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree