وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسن کا رونتی کے کچے کے علاقے میں ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس۔رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکو سے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو، سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں، شہید پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے،ڈاکو ریاست کی رٹ کو چیلنج کر کے قتل عام کررہے ہیں،سندھ پولیس محدود وسائل میں ان منظم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں،رینجرز، فوج کی خصوصی مدد لیکر کچے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جائے، ہر دو ماہ بعد بغیر پلاننگ آپریشن کرکے جوان مروادیے جاتے ہیں،آپریشن میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے، زخمیوں کے جلد صحتیابی اور مغویوں کی جلد بازیابی کے لئے دعاگو ہیں۔