وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور دختر رسول خدا جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں محفل شاہ خراسان روڈ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں دعا کی تلاوت کا سعادت مولانا ڈاکٹر محمد حنیف مبشری نے حاصل کی، جبکہ معروف شعرائے کرام ، منقبت خواں حضرات ناصر آغا، قصیر جعفری، ثاقب رضا ثاقب، محمد ابوطالب، طالب حسین، نقی لاہوتی، محمد رضا، رضی زیدی، محمد علی جلالوی، علی رضا جعفری، عرفان رضوی، اکبر علی، کوثر علی، اقبال کاظمی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع برادر ناصر الحسینی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مذہبی دہشت گردوں کے ہاتھوں ثقلین عباس بلوچ کی قتلِ کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کی سرپرستی میں ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذہب کے نام پر قرارد اد منظور کر کے ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آخر میں ملکی سلامتی اور معروف نوحہ خواں اسد آغا کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔