بھارت کے جارحانہ تسلط سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے امت مسلمہ کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،علامہ صادق جعفری

06 February 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع تنظیمی لیکچرسے خطاب میں کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہماری زندگی کا مقصد اور ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔بھارت کے جارحانہ تسلط سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے امت مسلمہ کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو کمزور کرنے کا سب سے بڑا سبب وہ مسلم ممالک ہیں جو اپنے معاشی نفع نقصان کے چکر میں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنے کا حوصلہ کھو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی قابض افواج گزشتہ چوہتر سالوں سے کشمیری مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔فوج کے خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کے ذریعے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دینا،آئے روز خواتین کی عصمت دری کے واقعات،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی معمول کا حصہ بن چکے ہیں ان سارے واقعات میں بھارت کے ریاستی ادارے ملوث ہیں۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ان نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے جو جانوروں کی نسل معدوم ہونے پر بھی چیخ چیخ کر ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس حقیقت کو ذہن نشیں کر لے کہ عالمی استکباری طاقتیں امت مسلمہ کے حقوق کی کبھی ضامن نہیں ہو سکتیں۔یہود و نصاری کی دوستی صرف اپنے مفادات سے ہے۔مسلم امہ خود کو تمام مغالطوں سے آزاد کر کے اپنے وقار اور بقا کے لیے اگر یکجا نہ ہوئی تو رفتہ رفتہ ذلت و تباہی کے آخری دھانے پر پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض زمینی تنازع نہیں بلکہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار ہوتے ہوتے تین نسلیں گزر چکی ہیں۔بھارتی حکومت کی اس درندگی کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عالمی قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree