عوامی غیض و غضب حکمرانوں کی دروازے پر دستک دے رہا ہے،قائد وحدت کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے، احسن عباس رضوی

23 February 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے موجودہ ملکی صورتحال ، مہنگائی او رجیل بھروتحریک کےتناظر میں میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ خوف کا بت اب ٹوٹ چکا ہے، لاقانونیت ، ظلم اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے، نااہل امپورٹڈ حکومت نے بیڈ گورننس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں،اشرافیہ اپنی عیاشیوں ختم کرنے کے بجائے عوام کا روز عوام کا گلا دبا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو ماہ میں ملک کی حالت کسی قحط ذدہ ریاست کی نظر آنے لگی ہے، آٹا غائب، پیٹرول بجلی آئے روز مہنگی ، ڈالر آسمان پر، گیس دستیاب نہیں اور حکمرانوں کے الَلّے تَلَلّےختم ہونےکا نام نہیں لے رہے، اب عوامی غیض و غضب حکمرانوں کی دروازے پر دستک دے رہا ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جیل بھروتحریک میں بھرپور حصہ لیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree