ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے وفد کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ، رابطہ کمیٹی سےملاقات

21 June 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کاڈویژنل صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباددکادورہ، ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی، عبدالوسیم،رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، رکن مسعود محموداور رکن علماء کمیٹی زہیر عابدی ودیگر سے ملاقات۔

 ایم ڈبلیوایم کے وفد میں صدر عزاداری کونسل کراچی ڈویژن رضی حیدر رضوی،ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، سیکریٹری نشرواشاعت معمبر رضا، رکن پولیٹیکل کونسل فرحت عباس، رکن پولیٹیکل کونسل و صدر ضلع ملیر احسن عباس رضوی ،اطہر حسین جعفری اور محمد کاشان شامل تھے۔

اس موقع پردونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایم ڈبلیوایم وفد نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد اور درست گنتی کیلئے بھرپور آواز اٹھانے پر ایم کیوایم کی کوششوں کو سراہا،اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر ایم این ایز و ایم پی ایز کو محرم الحرام سے قبل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا ۔  

آخر میں علامہ صادق جعفری نے ملکی سلامتی وترقی ، بھائی چارگی اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree