ایم ڈبلیوایم نے قرآن کریم کی توہین کے خلاف سوئیڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا

04 July 2023

وحدت نیوز(کراچی) سوئیڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے مقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر روسی صدر ویلادمیر پوٹین کا موقف قابل ستائش یے سوئیڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزادے۔بے حرمتی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کا کر دار مجرمانہ ہے سوئیڈن عملے اور سفیر کو بلا کر اس کی سرزنش کی جائے۔ان خیالات اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صدر علامہ صادق جعفری نے اتوار کی شام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔

احتجاج میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شخصیات سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے سوئیڈن حکومت امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین نے سوئیڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی سوئیڈن کا پرچم بھی نظر آتش کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے دیگر مقررین نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں حکومت پاکستان سوئیڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کریں۔ تمام عالم اسلام سوئیڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے سوئیڈن کی حکومت نے فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کو لاگو کیا۔سوئیڈن کا یہ کالا قانون صہیونی کالا قانون ہے۔عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل ایسے تمام کالے قانون اور بے حرمتیوں کے پیچھے ہیں ۔افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کے ملکی موجودہ حکومت اپنے خلاف تو فوری کاوائیاں عمل میں لاتی ہے مگر قرآن کی بے حرمتی کے خلاف آج تک کوئی مذمت نہیں سوئیڈن کے سفیر کو ملک سے بے دخل اور حکومتی سطح پر احتجاج کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن ،ڈاکٹر صابر ابو مریم،اسحاق قرآیتی، ملک غلام عباس، عبدالوحید  یونس، قاری ادریس، مولانا نشان حیدر، مولانا بشیر انصاری، رضی حیدر، احسن عباس ، ذوالفقار علی بھٹو، قیصر رضا، قیصر زیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree