مجلس وحدت مسلمین ،اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سےسالانہ جلوس وجشن میلاد الصادقینؑ کا انعقاد

06 October 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ،اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا، جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس و جشن میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں  پرچم  اٹھا رکھے تھے۔

 اس موقع پرعلامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، نوشاد علی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی، آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سے دور ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے، امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینی نے رسول خداؐ کی شخصیت کو مرکز قرار دیا  اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں ظلم و ستم کےمقابلے کے لئے سیرت نبویؐ کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ جس میں مظلوم کو اس کا حق دینے کی تاکید کی گئی ہے۔جلوس و جشن میں معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے  شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، جبکہ برادر اریب ہادی، نایاب حسین زیدی، وسیم عباس، رضی زیدی، اکبر علی، کوثر، علی، محمد حسین اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر شہدائے اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree