مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہماری تنظیمی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح ہے،علامہ صادق جعفری

01 December 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس صدر کراچی علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت ہاؤس انچولی میں منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی مدد ہمارا شرعی فریضہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس فریضے کی ادائیگی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہماری تنظیمی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح ہے۔

اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی ،مولانا ملک غلام عباس ،مولانا نشان حیدر ،علامہ مبشر حسن ،زیشان حیدر عباس حیدر ،آصف صفوی ،زین عباس معمبر رضا سمیت دیگراراکین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی مدد و حمایت ہمارے آئمہؑ اور قائد شہید علامہ عارف حسینیؑ کا راستہ ہے، مجلس وحدت کی مسئولیت ہمارے پاس ایک امانت ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ قائد شہید کے راستے کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں۔

 انہوں نے اس حوالے سے کابینہ کے سامنے متعدد نکات پیش کئے، جنہیں پر حاضرین نے سیر حاصل بحث کی۔، اس اجلاس میں زیادہ تر توجہ فلسطینی صورتحال، تنظیمی امور اور ملکی سیاسی حالات پر مرکوز رکھی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree