پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ مختار امامی

09 December 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان پر بعد نمازِ جمعہ غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی اور ظالم اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے مولانا مختار احمد امامی ، مولانا مرزا یوسف حسین ، علامہ مبشر حسن اور مولانا زاہد ہاشمی نے خطاب فرمایا ، مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتےہوے مقرین نے کہا بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بد بخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں لیکن پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں۔

 بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بد بخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں، پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں اسی طرح آنے والے الیکشنز میں ہم پاکستان میں بھی مودی اور امریکہ کے پٹھوؤں کو شکست دیں گے، ملک میں جن جماعتوں کو امریکی و اسرائیلی پشت پناہی حاصل ہے انہیں عوام کی بھرپور حمایت سے شکست دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree