مجلس وحدت مسلمین نے ملکی سیاست میں ایک باوقار سیاسی کردار ادا کیا ہے، علامہ صادق جعفری

28 January 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت مرکزی الیکشن آفس سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک غلام عباس، آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کی تنظیمی فعالیت اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مبشر حسن نے اجلاس کے شرکاء کو 8 فروری کو  ہونے والے انتخابی حکمت عملی اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ علامہ صادق جعفری کا تنظیمی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے ملکی سیاست میں ایک باوقار سیاسی کردار ادا کیا ہے، ان سیاسی قوتوں کا راستہ روکیں گے جو وطن عزیز کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔

 علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ ہم اقتدار کی سیاست کے بجائے اقدارکی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے لہذا جنرل انتخابات میں کراچی کے اہم اضلاع سے اپنے عوامی نمائندگان میدان میں اتارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنی منظور شدہ پالیسی کے مطابق بیک وقت دو انتخابی حکمت عملیوں پر کام کر رہی ہے، جس میں معتدل اور ملک دوست جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنا شامل ہے تاکہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ پر امن قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنائیں، اس سلسلے میں ملک کی تمام بڑی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی جنرل الیکشن 2024ء میں بھر پور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree