الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا .علامہ باقر عباس زیدی

11 February 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان شہر میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا۔شہر کے مختلف علاقوں میں برسر اقتدار سیاسی جماعتوں کے دہشتگردوں نے بدترین دھاندلی کی مختلف پولنگ عملے اور ایجنٹس اور ووٹروں کا دھماکا یا گیامگر اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں دیکھائی نہیں دیئے ۔

وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاسمیٹک انتظامات کئے ۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے خیمے کے نشان پر حصہ لیا اور مختلف جگہوں پر حمایت یافتہ امیدواروں نے سندھ بھر میں انتخابات میں حصہ لیا لیکن اس بار لگتا ہے انتخابات میں سیاسی طالبان کا ایجنسیوں سے پہلے ہی مک مکا ہوچکا تھا نتائج سے قبل ھی صوبے اور شہر قائد کی بر سر اقتدار 2 جماعتوں نے پہلے سے اپنی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل غائب رہے متعدد بار انتخابی بے ضابطگیوں ٹھپے لگانے والوں کی ویڈیوز کے حوالے سے بہت سی شکایات بھی کی گئی مگرالیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ان واقعات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جاگیرداروں، وڈیروں، کرپٹ جماعتوں کو مسترد کیا خفیہ مشینری نے نتائج کو تاخیر کے بعد تبدیل کیا جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا شفاف الیکشن مشکوک ہوگیا ،انہوں نے کہا کہ من پسند نتائج تاریخ دھاندلی کے باوجود قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کی تعداد ان سب سے زیادہ یے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں منعقدہ عام انتخابات 2024 ء کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔تمام واقعات کے باوجود صوبے کی عوام کے شکر گزر ہیں کے جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہمارے انتخابی نشان خیمہ اور اتحادی اور حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree