وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس حوالے سے اندرون سندھ مختلف اضلاع سمیت شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں خطباء نے تاریخ فلسطین اور صہیونی افواج کے وحشانہ حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ عوام کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد ازجلد صیحت یابی کیلئے دعا خصوصی دعائیں کی ۔بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے بھی کئے گئے جس میں ملکی عوام نے مظلوم فلسطینی مسلمان سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔کراچی جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر مرکزی احتجاج کیا گیا جس کی قیادت سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کی اس موقع پر کراچی ڈویزن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پرچم نظر اتش کئے۔مظاہرین سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم امریکہ، برطانیہ کی سرپرستی میں جاری جنگ اور فلسطینیوں سے ان کی قبضہ سرزمین کو غاصب اسرائیل سے چھڑانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہون نے کہا کہ حکومت پاکستان دو ریاستی حل کی بات کر کے فلسطین کاز کے ساتھ خیانت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ فلسطینی مزاحمت نے دو ریاستی حل کو دفن کر دیا ہے۔غزہ میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر مذمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نومبر 1947کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور فلسطین کو تقسیم کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں دیگر مقررین کاکہنا تھا کہ عرب اور مسلمان حکمرانوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عرب حکومتیں اسرائیل کو تیل اور گیس کی سپلائی بند کریں۔