ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ القدس کانفرنس اور دعوت افطار کا انعقاد، علامہ راجہ ناصرعباس کا خصوصی خطاب

26 March 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ القدس کانفرنس و دعوت افطار آئی آرسی لان فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت اور خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے فرمایا، اس تقریب کا آغاز قاری محمد حسین نے تلاوت کلام الہیٰ سے فرمایا جبکہ معروف اہل سنت نعت خواں پیر معاذ علی نظامی نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے،نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، نماز باجماعت علامہباقر عباس زیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔

دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی،مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، چیئرمین متحدہ علماء محاذمولانا محمد امین انصاری ، جنرل سیکریٹری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابرابو مریم،صوبائی رہنما شیعہ علماءکونسل پاکستان صوبہ سندھ علامہ کامران حیدر عابدی، صدر مجلس ذاکرین امامیہ کراچی علامہ نثاراحمد قلندری، صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی شامل تھے، اختتامی دعا بزرگ عالم دین مولانا مرزایوسف حسین نے کروائی، تقریب میں پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، متحدہ علماءمحاذ،جعفریہ الائنسّ(شبررضا)، شیعہ علماءکونسل، آئی ایس او،امامیہ آرگنائزیشن، جعفریہ آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، مجلس ذاکرین امامیہ، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے وفود،مختلف شیعہ سنی ، بریلوی ، دیوبندی علمائے کرام، سکھ کمیونٹی کے رہنما، شیعہ آئمہ جمعہ والجماعت، علمائے کرام ، ذاکرین عظام، مساجد وامام بارگاہ کے منتظمین، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، مختلف تنظیمات کے رہنما، اسکاؤٹ گروپس کے لیڈرز،وکلاء، مذہبی، سماجی وسیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree