وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مادرِ علمی جامعہ کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ تعلیم دشمنی بند کرے۔
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ طلباء الائنس کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے، کرپٹ حکمرانوں نے غریب طلبا و طالبات کے لئے تعلیم کا حصول ناممکن بنا دیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن طلباء الائنس کے مطالبات کو ہر فورم پر اٹھائے گی