وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر ہر روز ڈمپر، ٹینکر لوگوں کو کچل دیتے ہیں لیکن بے حس کرپٹ سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ پولیس عیدی کے نام پر رشوت خوری میں مصروف ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کمشنر کراچی اور مئیر کراچی اپنی ذمّہ داری ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بےرحم ڈمپر اور ٹینکر ڈرائیوروں نے درجنوں گھروں میں عید کے موقع پر صف ماتم بجھا دی ہے ۔ اگر فوری طور پر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔