وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے شہید الحاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے بم دھماکوں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفاک دہشتگردی میں 100 سے زائد شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔دہشتگردانہ کاروائی امریکہ و اسرائیل سامراج کا خطہ میں خاتمہ کا آغاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی بلاک پُرعزم ہو کر نئے جذبے سے امریکی اسرائیلی شیطانی سازشوں کے خلاف سرگرم عمل ہوچکا ہے، حاج قاسم کی شہادت کے امریکی مجرمانہ اقدام سے امریکا کا مقصد ناصرف عراق اور ایران بلکہ پورے خطے میں اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنا تھا لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ خون اسلامی مزاحمت کے درخت کی آبیاری کرتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنا رہا ہے،آج یمن، عراق، شام، لبننان اور بلخصوص فلسطین میں عالمی سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے وجود کی آغاز نابودی ہے۔ انشاءاللہ عصر حاضر کے فرعونوں کیلئے شہید قاسم سلیمانی آج سردار قاسم سلیمانی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔علامہ باقر عباس زیدی نے شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے واقع میں شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔