Print this page

ایم ڈبلیوایم جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر سندھ بھرمیں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائےگی، علامہ باقرعباس زیدی

17 September 2024

وحدت نیوز(کراچی)جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کرکے عظیم وحدت کا پیغام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا حیات عباس سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

علامہ باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی مل کر میلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، چند عناصر ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree