مئیر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی میں ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں،علامہ مبشرحسن

23 September 2024

وحدت نیوز(کراچی) مئیر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی میں ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی اور اسپرے مہم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ مئیر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں ۔ صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغازکرے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، سندھ حکومت صوبے میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی دعویدار ہے لیکن ضلعی و تحصیل سطح پر وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے ۔ میئر کراچی فقط لفاظی کے ذریعے شہر کی خدمت کے دعوے دار ہیں،ان سے بلدیہ عظمیٰ کے امور بحسن وخوبی انجام دیئے نہیں جارہے دوسرے جانب انہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں، چند روز کی بارش نے پیپلزپارٹی کی گڈگورننس کا پول کھول کررکھ دیا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں محلے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں۔

تین دہائیوں سے حکمران ٹھیکداروں کے ساتھ مل کر کمیشن کے حصول کی خاطر ناقص مٹیریل کا استعمال کرکے عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز سے بننے والی سڑکیں اور گلیاں ایک ہی بارش میں بہہ گئیں۔ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔ حکمرانوں میں اگر ذرا برابر بھی شرم وحیاء باقی ہے تو عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree