جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر شہید ناموس رسالتؐ ،ایم ڈبلیوایم کے رہنما شہید سید علی رضا تقوی ؒ کا 12 واں یوم شہادت

17 September 2024

وحدت نیوز (کراچی) 17ستمبر،امریکی گماشتوں کے ہاتھوں کراچی میں جام شہادت نوش کرنےوالے شہید ناموس رسالتؐ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شہیدسید علی رضا تقوی ؒ کا 12واںیوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

حرمت رسول ؐ پر اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کرنے والے پہلے شہید ِ ناموس رسالتؐ سید علی رضا تقوی ؒ کو ہم سے بچھڑے آج12 برس بیت گئے، ان کی شجاعانہ شہادت کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں روشن چراغ کی مانند معجزن ہے ۔

تفصیلات کےمطابق آل یہود کی پشت پناہی پر ڈنمارک،امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میںرسول خدا صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ایک دور شروع ہوا کہ جسکو آزادی اظہار راےَ کا لقب دیکر پروان چڑھایا گیا، یہ ایسا آزادی اظہار ائے تھا کہ جس نے پوری دنیا میں افراتفری مچا دی،آل یہود نے بڑی پلاننگ کیساتھ بیک وقت ڈنمارک،امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے اخبارات میں رسول خدا صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئےتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی ، جس کے بعد دنیا بھر میں موجود مسلمان نے ایک بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا، جسمیں متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں پر بھرپور احتجاج کیا گیا، کچھ اسی طرح کی احتجاجی تحریکیں پاکستان میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کیطرف سے بھی شروع کی گئیں مگر ان تمام تحریکوں میں دنیا نے واضع فرق دیکھا، کہ کس نے اس تحریک سے کیا حاصل کیا اور کس نے کیا قربان کیا ۔

پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بھی بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی گئی جسکا آغاز شہر قائد کراچی سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی سے کیا گیا کہ جسکا ہدف شیطان بزرگ اور اس تمام تر شیطانی عمل کے مرکزی کردار امریکہ کے قونصیلٹ پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کرانا تھا، اسی مناسبت سے کراچی بھر سے ہزاروں عاشقان رسالت صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے کہ جسمیں بچے،بوڑھے،جوان اور ملت جعفریہ کی ماں بہن بیٹیوں نے بھی بھرپور شرکت کی ایک بہت بڑے کارواں کی صورت میں ا مریکی قونصلیٹ کیجانب راوانہ ہوئے، یہ ایک ایسا منظر تھا کہ امریکی پٹھو مرکزی و صوبائی حکومت حیران و پریشان ہوگئی کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ہزاروں کی تعداد میں فرزندان و دختران رسالت صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم ناقابل یقین تعداد میں اس کاروان میں شامل ہیں، اسی خوف میں مبتلا ہوکر امریکہ نواز حکومت نے اس احتجاجی کاروان کا مختلف جگہوں پر راستہ روکنے کی کوشش کی مگر یہ عاشقان اب کہاں رکنے والے تھے ؟ ان پر تو بس اب ایک جنون سوار تھا اور وہ تھا شیطان بزرگ اور اس تمام تر شیطانی عمل کے مرکزی کردار امریکہ کو اپنی سرزمین پر انتہائی رسوا کرنا اور اسی جذبے کو دل میں لیےَ جہاں ہزاروں عاشقان اس کارواں کا حصہ بنے وہیں سید علی رضا تقویؒ بھی ایک عجب مگر پرامید ارادہ کیےَ اس کارواں میں شامل تھے۔

لبیک یا رسول اللّہ اور مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کی فلک شگاف صداوَں میں آخرکار یہ کارواں امریکی قونصلیٹ پہنچ گیا، اور یہی وہ لمحہ تھا کہ جب جوانان رسالت صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک عجیب مقابلہ شروع ہوا اور وہ مقابلہ تھا امریکی قونصلیٹ پر پرچم لا الہ اللّہ محمدالرسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند کرنااور یہی وہ لمحہ تھا کہ جسکا انتظار سید علی رضا تقوی کوبھی تھا اور وہ اسی عزم کو دل میں لیےَ امریکی قونصلیٹ کے مرکزی دروازے کیطرف بڑھے مگر اسی اثناء میں ایک ملعون نے تیر ستم کو کمان(رائفل( میں آمادہ کیا اور چلا دیااور اس تیر ستم (گولی) نے سید علی رضا تقوی کو پاکستان میں ناموس رسالت کے پہلے شھید کا مقام اعلی دیا، شھید سید علی رضا تقوی کی شھادت نے جوانان کو وہ حوصلہ دیا کہ جو آج تک اس دھرتی پر کسی کو حاصل نا ہوا اور وہ تھا اس پاک سرزمین پر شیطان بزرگ مریکہ کے قونصلیٹ پرپرچم لا الہ اللّہ محمدالرسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند کرنااور اس پرچم کا بلند ہونا تھا کہ دنیا نے انقلاب اسلامی کے بعد ایک بار پھر امریکہ کو رسوا ہوتے دیکھا، اس شھادت اور فقط امریکی قونصلیٹ کراچی پر یہ جہدوجہد ختم نہیں ہوئی بلکہ اسکے دوسرے اور تیسرے دن لاھور اور پشاور میں بھی جوانان رسالت صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم (جوانان ملت جعفریہ) نے امریکی قونصلیٹ پر پرچم لا الہ اللّہ محمدالرسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند کرکے امریکی ایوانوں میں آگ بھڑکا دی۔

شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی کی شھادت پر پورے ملک میں سوگ اور جشن کی ملی جلی کیفیت تھی، مختلف سیاسی و مذہبی رہنماوَں کے علاوہ انقلاب اسلامی اور مقاوت اسلامی لبنان اور فلسطین کے سربراہان اور دیگر رہنماوَں نے شھید سید علی رضا تقویؒ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree