دو سیاسی جماعتوں کی جنگ میں بلدیاتی الیکشن میں تعطل غیر آئینی ہے، حسن عباس رضوی

07 January 2014

وحدت نیوز(کراچی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا غیر سنجیدہ رویہ آئین پاکستان کی توہین ہے، صبح شام فیصلوں میں تبدیلی سے سیاسی قوتیں مایوسی کا شکار ہو رہی ہیں ،سندھ بھر خصوصاً کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ایک مزاق بن کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے پولیٹکل سیکریٹری حسن عباس رضوی نے وحدت ہاؤس ملیر میں بلدیاتی امیدواروں کے ساتھ ملاقات میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات اور بلدیاتی امیدواروں کی شہادتوں کے باوجود ایم ڈبلیوایم کے بلدیاتی میدان کو خالی نہیں چھوڑا ہے، رب العزت کے فضل و کرم سے تمام بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیاسی جماعتیں غیر یقینی کیفیت کا سامنا کر رہی ہیں، دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اختلافات دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے، حلقہ بندیو ں کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے بھی تحفظات ہیں جنہیں دور کر نا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree