وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی محمود آباد یو نٹ کی فعال کارکن عابد علی ولد غلام یٰسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، جبکہ تدفین وادی حسین (ع) میں عمل میں آئی ، نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کی زیر اقتداء مسجد اقصیٰ محمود آباد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء حسن ہاشمی ، رضا نقوی ، علی حسین نقوی،ناصر حسینی علامہ علی انور ،مبشر حسن ،میثم عابدی اور شبیر حسینی سمیت اہلیان محلہ ، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی ، شرکائے جنازہ لبیک یا حسین (ع) کے نعرے لگا رہے تھے ، بعد ازاں جنازے کو جلوس کی صورت میں وادی حسین (ع) م،منتقل کیا گیا جہاں تدفین عمل میں آئی ۔