کرونا وائرس کے نام پر سیاسی و مسلکی تعصب کو ہوا دینے والوں کی عقل پر حیرت ہوتی ہے، علامہ وحیدکاظمی

21 March 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے میدان عمل میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی کردار کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نام پر سیاسی و مسلکی تعصب کو ہوا دینے والوں کی عقل پر حیرت ہوتی ہے۔ یہ وقت تقسیم ہونے کی بجائے متحد ہو کر قوم کو ایک مشکل سے نکالنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہر مشکل گھڑی میں بلاتفریق مذہب و مسلک ملک و قوم کی بے لوث جذبے کے ساتھ خدمت کی ہے۔ جب تک اس وبا کا ملک سے مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت زائرین کے لئے قرنطینہ سنٹر بنانے کے لئے کچھ اچھے اقدامات کر رہی ہے، مگر ابھی بھی بہت سی کمی موجود یے۔ مجلس وحدت مسلمین رضاکار یوتھ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کے ساتھ بار بار رابطے کے باوجود کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree