ہمیں حب الوطنی کی سزا ہمارے جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے دی جارہی ہے ،علامہ وحید عباس کاظمی

02 August 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں شیعیان حیدرکرارؑ کو مسنگ کیا جانا کسی صورت قبول نہیں، ہمیں حب الوطنی کی سزا ہمارے جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہ اکہ امام خمینی ؒ نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے افکار کو زندہ رکھنے کی جو اپیل ملت پاکستان سے کی تھی وہ اپیل آج بھی ہمارے لیئےمشعل راہ ہے، شہید قائد کے عالی افکار ہمارے لیئےہر دور میں راہنما ہیں، انہوں نے کہا کہ پاراچنار اور ڈی آئی خان سے شیعہ جوانوں کا اغواء ریاستی نا اہلی کی دلیل ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree